مسجد کھلنے کی اطلاع ملتے ہی بیت المقدس کے گلی کوچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور شہریوں نے بڑی تعداد میں وہاں پہنچ کر عبادت شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے آغاز پر سیکیورٹی وجوہات اور کشیدگی کے پیش نظر مقبوضہ بیت المقدس میں تمام مقدس مقامات کو زائرین اور نمازیوں کے لیے بند کر دیا تھا۔ 40 دن تک جاری رہنے والی یہ بندش جنگ بندی کے بعد اب ختم کر دی گئی ہے، جس سے علاقے میں مذہبی سرگرمیوں کی بحالی کی امید پیدا ہوئی ہے۔