ایران آبنائے ہرمز کھولے گا یا نہیں؟ برطانوی خبر رساں ا دارے میں اہم دعویٰ

لندن برطانوی خبر رساں ادارے نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ایران کھوکھلے وعدوں پر آبنائے ہرمز نہیں کھولے گا۔ خبر ایجنسی کے مطابق تہران سے عرب میڈیا نے سینئر ایرانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صورتحال بے قابو ہوئی تو ہمارے حلیف بحیرہ احمر میں باب المندب بھی بند کر دیں گے۔ سینئر ایرانی ذرائع کے مطابق پاکستان پیغامات پہنچانا جاری رکھے ہوئے ہے، لیکن امریکا نے لہجہ نہیں بدلا۔ سینئر ایرانی ذرائع کے مطابق امریکہ نے پاور پلانٹس پر حملہ کیا تو پورا خطہ تاریکی میں ڈوب جائے گا۔ سینئر ایرانی ذرائع کے مطابق قطر نے پیر کو امریکا کو پاور پلانٹس پر حملے سے متعلق ایران کا پیغام پہنچایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close