سندھ میں پراسرار جلدی بیماری تیزی سے پھیلنے لگی، خیرپور سب سے زیادہ متاثر ہے 10دن میں 7 بچوں کی اموات سے لوگ تشویش میں مبتلا ہیں۔
سندھ کے شہر خیرپور میں ایم پاکس سمیت متعدد بیماریوں کی علامات سامنے آگئیں جس کے سبب بچوں کی بڑی تعداد اسپتالوں میں زیر علاج ہے، گزشتہ 10 دنوں میں 7 بچے جاں بحق جبکہ 16 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی نے بچوں کی صحت اور ان کے علاج معالجے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔
انہوں نے بتایا کہ دراصل یہ ایک جلدی بیماری ہے، جاں بحق ہونے والے بچوں میں سے صرف 4 کے لیبارٹری ٹیسٹ منکی پاکس مثبت آئے جبکہ باقی کیسز خسرہ یا چکن پاکس کے تھے۔ بعض بچوں میں غذائی کمی اور دیگر پیچیدگیاں تھیں۔
کمشنر سکھر نے کہا کہ یہ بیماری عمومی طور پر بارشوں کے بعد پھیلتی ہے جیسے ہی ایک کیس میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی تو فوری طور پر حفاظتی اقدامات کیے گئے، جن میں اسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول، بستروں اور بیڈ شیٹس کی تبدیلی جیسے فوری اقدامات کیے گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






