ایران نے عراق کو آبنائے ہرمز پر عائد تمام پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دےدیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران حکام کا کہنا ہے امریکہ کے خلاف عراق کی جدوجہد کو قابلِ احترام، قابلِ قدر اور قابلِ تحسین سمجھتے ہیں۔عراق کو اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت حاصل ہوگی، جبکہ دیگر ممالک کے لیے پابندیاں بدستور برقرار ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایران نے حالیہ کشیدگی کے دوران آبنائے ہرمز پر کنٹرول سخت کر دیا ہے، جو عالمی تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم راستہ سمجھا جاتا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عراق کو استثنیٰ دینا ایران اور عراق کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعاون کی عکاسی کرتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے میں کشیدگی اور جنگی صورتحال شدت اختیار کر رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






