ایندھن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے کے بعد کورین ایئرلائن نے ایمرجنسی موڈ فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
کورین ایئرلائن کے مطابق ایندھن کے اخراجات کسی بھی فضائی کمپنی کے کل خرچ کا تقریباً 30 فیصد ہوتے ہیں، اور تیل کی موجودہ بلند قیمتیں برقرار رہیں تو یہ شرح دوگنا بھی ہو سکتی ہے۔ اس صورتحال میں کمپنی نے اخراجات کم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایئر لائن نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر پروازوں کے شیڈول میں بھی تبدیلی کی جا سکتی ہے، اور یکم اپریل سے ایمرجنسی منیجمنٹ موڈ نافذ کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






