جنوبی لبنان میں ایک دھماکے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے امن مشن کی گاڑی تباہ ہو گئی اور ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
جنوبی لبنان میں ہونے والے اس دھماکے میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے دو اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ اقوام متحدہ امن مشن کے مطابق جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کا تعلق انڈونیشیا سے تھا۔ اس واقعے میں دو اور اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے اثر سے امن مشن کی گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
گذشتہ روز بھی جنوبی لبنان کے دیہات میں پروجیکٹائل کے دھماکے سے اقوام متحدہ امن مشن کا ایک اہلکار جاں بحق ہوا تھا۔
لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملوں کے تناظر میں فرانس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






