ایران کے تباہ کن حملے،اسرائیل کو بڑا نقصان اٹھانا پڑ گیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل حملے کے نتیجے میں اسرائیل کی کیمیکل فیکٹری شدید نقصان کا شکار ہو گئی ہے۔ میزائل حملے کے بعد فیکٹری سے زہریلے مواد کے اخراج کا خدشہ پیدا ہو گیا، جس کے پیشِ نظر قریبی آبادی کو فوری طور پر گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

مڈل ایسٹ کے بڑے میڈیا چینل الجزیرہ کے مطابق ایرانی حملے میں اسرائیلی کیمیکل فیکٹری کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور پلانٹ سے زہریلے مواد کے اخراج کے خدشے کے سبب شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ بیرشیبہ میں واقع اس کیمیکل پلانٹ پر میزائل گرنے سے ایک شخص بھی زخمی ہوا۔ اسرائیلی میڈیا نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں کیونکہ پلانٹ میں خطرناک کیمیکلز موجود ہیں۔

اس سے قبل بحرین میں المونیم کی فیکٹری پر ایرانی حملے میں دو کارکن زخمی ہوئے تھے۔ بحرین کی المونیم فیکٹری البا نے 28 مارچ کو اس حملے کی تصدیق کی تھی اور کمپنی کے مطابق حملے میں دو ملازمین معمولی زخمی ہوئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے رات بھر علاقے میں امریکی فوج اور خلائی صنعت سے منسلک دو صنعتی کمپلیکسز پر میزائل حملے کیے۔ ترجمان کے مطابق، ایران نے متحدہ عرب امارات میں امل ایلومینیم پلانٹ اور بحرین میں البا ایلومینیم پلانٹ کو نشانہ بنایا، جو دونوں اہم صنعتی ادارے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بحرین کا البا ایلومینیم پلانٹ امریکی فوجی ساز و سامان کی تیاری میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے اور یہ جوابی حملے ایرانی صنعتی انفراسٹرکچر پر ہونے والے حملوں کے ردِ عمل کے طور پر کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close