آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران میں جاری جنگ کے مقاصد کو واضح کریں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر سے چاہتے ہیں کہ وہ ایران جنگ میں اصل مقاصد کے بارے میں مزید شفافیت فراہم کریں۔ انہوں نے بیان کیا کہ جنگ کے مقاصد کیا ہیں، اس پر مزید وضاحت ہونی چاہیے اور ساتھ ہی تناؤ میں کمی لانے کی ضرورت ہے۔
جنگ سے متعلق اپنے نقطہ نظر کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ ٹرمپ جنگ کے خلاف کس طرح کا موقف اختیار کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






