کویت سٹی: کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آج ایک بڑا ڈرون حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کے فیول ٹینکس میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔
کویتی فوج نے تصدیق کی ہے کہ فائر فائٹرز اور امدادی ٹیمیں کئی گھنٹوں سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرپورٹ کے اطراف سے سیاہ دھوئیں کے بادل بلند ہو رہے ہیں جو میلوں دور سے دیکھے جا سکتے ہیں۔
کویتی فوج کے مطابق ڈرون حملے کے نتیجے میں ایئرپورٹ کا ریڈار سسٹم بری طرح متاثر ہوا اور اسے شدید نقصان پہنچا ہے۔ خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
حکام نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے فضائی دفاعی نظام نے 15 ڈرونز کا سراغ لگایا، جن میں سے کچھ کا نشانہ ایئرپورٹ تھا۔ کویتی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری حالیہ جنگ کے دوران کویت کے مرکزی ہوائی اڈے کو تسلسل کے ساتھ نشانہ بنایا جا رہا ہے اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان حملوں میں ایران سے وابستہ ڈرونز استعمال کیے جا رہے ہیں۔
قبل ازیں ہونے والے حملوں میں مسافر ٹرمینل کو نقصان پہنچنے کے ساتھ کئی افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






