امریکہ اور اسرائیل کا ایران کے اہم شہر پر حملہ

تہران: امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے مغربی صوبے خوزستان کے شہر ہفتگل پر فضائی حملہ کیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے میں شہر کے پانی کے بڑے ذریعے کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے شہری آبادی کے لیے پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

قبل ازیں ایرانی ہلال احمر سوسائٹی نے بتایا تھا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران میں 93 ہزار سویلین املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ مختلف ایرانی صوبوں میں کیے گئے فضائی اور زمینی حملوں میں تباہ شدہ مکانات کی تعداد 71 ہزار 547 تک پہنچ گئی ہے۔

ایرانی حکام نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close