اسلام آباد میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت کو پیٹرول پر 95 روپے اور ڈیزل پر 203 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم اسے مسترد کر دیا گیا۔
وزیراعظم کے مطابق حکومت نے اس فیصلے کے تحت مزید 56 ارب روپے کا بوجھ خود اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو مہنگائی سے بچایا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرول کی قیمت 544 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 790 روپے فی لیٹر تک پہنچنی چاہیے تھی، مگر حکومت عوام کو پیٹرول 322 روپے اور ڈیزل 335 روپے فی لیٹر میں فراہم کر رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے اثرات کو عوام تک منتقل ہونے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے اور عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کیلئے سفارتی سطح پر بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور اس سلسلے میں مختلف ممالک کے سربراہان سے مسلسل رابطے جاری ہیں۔
وزیراعظم نے اسحاق ڈار اور سید عاصم منیر کی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس عمل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






