//

جرمنی میں 62 ممالک کی ویزا فری انٹری! کیا پاکستان شامل ہے؟ جانئے

جرمنی نے 2026 کے لیے ویزا فری انٹری کے اہل 62 ممالک کی فہرست جاری کر دی، پاکستان شامل نہیں

جرمنی نے سال 2026 کے لیے ان ممالک کی تازہ فہرست جاری کر دی ہے جن کے شہری بغیر ویزا ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔ جرمن وفاقی دفتر خارجہ کے مطابق یورپی یونین اور شینگن ایریا سے باہر کے 62 ممالک کے شہری جرمنی میں ویزا فری داخلے کے اہل ہوں گے۔

اس سہولت کے تحت اہل ممالک کے شہری 180 دن کی مدت کے دوران زیادہ سے زیادہ 90 دن تک جرمنی میں قیام کر سکتے ہیں۔ یہ رعایت سیاحت، کاروباری دوروں اور خاندانی ملاقاتوں کے لیے دستیاب ہوگی، تاہم اس کے تحت جرمنی میں ملازمت یا کسی قسم کی تنخواہ دار سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔

جرمن حکام کے مطابق بعض اہل مسافروں کو جرمنی پہنچنے کے بعد مخصوص رہائشی اجازت نامے کے لیے درخواست دینے کی اجازت بھی دی جا سکتی ہے، تاہم یہ سہولت متعلقہ امیگریشن قوانین اور شرائط کے مطابق ہوگی۔

ویزا فری انٹری کی اس فہرست میں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، جاپان، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ، اسرائیل، متحدہ عرب امارات، سنگاپور، ملائیشیا، برازیل، ارجنٹائن، میکسیکو، یوکرین، تائیوان، ہانگ کانگ، موناکو، سان مارینو، ویٹیکن سٹی اور دیگر مجموعی طور پر 62 ممالک شامل ہیں۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق پاکستان جرمنی میں ویزا فری داخلے کے اہل ممالک میں شامل نہیں ہے، لہٰذا پاکستانی شہریوں کو جرمنی کے سفر کے لیے بدستور متعلقہ ویزا حاصل کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close