لاہور: پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔
پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدرآباد کنگز آمنے سامنے ہوں گی۔
کرکٹ کے دیوانے اپنے پسندیدہ ایونٹ کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں، لیکن اس بار میچز صرف ٹیلی ویژن اور لائیو اسٹریمنگ پر ہی دیکھے جا سکیں گے۔
خطے میں جاری کشیدگی کے باعث توانائی بحران سے بچنے کے لیے حکومتی فیصلے کے تحت گراؤنڈ میں شائقین موجود نہیں ہوں گے۔
پاکستان سپر لیگ 11 کے میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو سے براہ راست نشر کیے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






