ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری، کب ؟کہاں؟جانئے

اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے.

بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں سے داخل ہونے والا مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ پاکستان کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا، جس کے نتیجے میں تیز ہواؤں، آندھی اور جھکڑ کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی، طوفان اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے، جبکہ ممکنہ بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے متعدد اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close