امریکی فوج نے جنگ کے آغاز سے اب تک ایران پر کتنے حملے کیے ۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران اب تک 9 ہزار سے زائد حملے کیے جا چکے ہیں۔
سینٹکام کے مطابق ایران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا جبکہ 140 ایرانی بحری جہازوں کو نقصان پہنچایا یا تباہ کر دیا گیا ہے، یہ کارروائیاں اس وقت سے جاری ہیں جب امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو جنگ کا آغاز ہوا۔’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’’ ایکس‘‘ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکی افواج جدید اسلحے کے ذریعے ایرانی فوجی اہداف کو مسلسل اور بھرپور طریقے سے نشانہ بنا رہی ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہونے کے دعوؤں کے باوجود سینٹ کام کا کہنا ہے کہ حملے بدستور جاری ہیں۔
یاد رہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث صورتحال تاحال انتہائی سنگین ہے جبکہ سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






