بھارت میں حکومتی پالیسیوں اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث معیشت کو شدید دباؤ کا سامنا ہے، جبکہ خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث بھارت میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی دیکھی جا رہی ہے، جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے باعث بھارتی صنعتوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے، جہاں الیکٹرانکس سے لے کر غذائی مصنوعات تک مختلف شعبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ تقریباً پچاس ارب ڈالر کی برآمدات بھی خطرے میں پڑ سکتی ہیں، جبکہ حکومتی پالیسیوں کو موجودہ معاشی مشکلات کی ایک بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






