سابق امریکی انسداد دہشتگردی عہدیدار کے تہلکہ خیز انکشافات

امریکا کے سابق انسدادِ دہشت گردی عہدیدار جو کینٹ نے استعفے کے بعد ایک انٹرویو میں چونکا دینے والے دعوے کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے حکمت عملی کے تحت بعض گروہوں کو استعمال کیا۔

ان کے مطابق امریکا نے شام میں القاعدہ اور داعش جیسے گروہوں کو مسلح کیا اور ان پر انحصار کیا تاکہ خطے میں اپنے اور اتحادیوں کے جغرافیائی و سیاسی مفادات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

یاد رہے کہ جو کینٹ نے دو روز قبل ایران کے خلاف جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران امریکا کے لیے فوری خطرہ نہیں تھا اور وہ اپنے ضمیر کے مطابق اس جنگ کی حمایت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی قانون کے تحت جنگ شروع کرنے کے لیے فوری خطرے کا ہونا ضروری ہے، جبکہ ایران کے خلاف جنگ کا جواز قانونی طور پر واضح نہیں تھا۔

انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غلط معلومات نے ان کی پالیسی کو نقصان پہنچایا اور خبردار کیا کہ امریکا کو عراق جنگ جیسی غلطی دوبارہ نہیں دہرانا چاہیے جس میں ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close