ایک کمپنی نے ایسا اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے جسے روزانہ چارج کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ مہینے میں صرف ایک بار چارج کرنا کافی ہوگا۔
انرجائزر کا نیا اسمارٹ فون پی 30 ایپکس 30 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری سے لیس ہے، جو معتدل استعمال اور اسٹینڈ بائی موڈ میں ایک ماہ تک بغیر چارج کیے کام کر سکتی ہے۔ فون میں 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے تاکہ بڑی بیٹری کو جلد چارج کیا جا سکے۔
اس فون کا ڈسپلے 6.95 انچ کا ہے اور یہ واٹر اور ڈسٹ پروف فیچرز کے ساتھ آتا ہے۔ ڈیوائس میں 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ فون کے بیک پر 200 میگا پکسل کا مین کیمرہ، 50 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے کیمرے نصب ہیں۔
انرجائزر پی 30 ایپکس کو جون 2026 کے بعد 399 یورو میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






