محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نیا موسمی سسٹم آج منگل کو ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق اس سسٹم کے زیر اثر شمال مشرقی بلوچستان میں بارشوں کی توقع ہے اور بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران بارش کے ساتھ طوفانی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغرب سے آنے والی ہواؤں کے ساتھ آلودہ ذرات پاکستان کے مغربی حصوں تک پہنچ سکتے ہیں جس کے باعث ملک کے مغربی علاقوں میں فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے پاکستان میں کالی بارش کے امکان کو مسترد کر دیا ہے تاہم ایران کے راستے آنے والے سسٹم میں آلودگی پیدا کرنے والے ذرات کی موجودگی کے پیش نظر ریجنل دفاتر کو بارش کے نمونے جمع کر کے جانچ کے لیے بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






