امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر شدید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم سمندری راستے کو کھلا رکھنے کے لیے کئی ممالک امریکہ کے ساتھ مل کر اپنے جنگی جہاز بھیج رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے ایرانی فوجی صلاحیتوں کو ختم کرنے کا دعویٰ دہراتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ ایران خطے میں ڈرون، میزائل حملے یا بارودی سرنگیں بچھا سکتا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ بھی اس مشن میں امریکہ کا ساتھ دیں گے۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکی فوج ساحلی علاقوں پر بمباری اور ایرانی کشتیوں کی تباہی کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ آبنائے ہرمز کو جلد از جلد محفوظ اور آزاد بنایا جا سکے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






