ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مشرقِ وسطیٰ کی ریاستوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے امریکی افواج کا مکمل انخلا یقینی بنائیں۔
انہوں نے اپنے حالیہ بیان میں واضح کیا کہ خلیجی ممالک کو اب غیر ملکی قابضین کو نکالنے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ عباس عراقچی کا موقف ہے کہ خطے کا محافظ ہونے کا امریکی دعویٰ حقیقت سے کوسوں دور اور سراسر جھوٹ ثابت ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق امریکہ کی نام نہاد سیکیورٹی پالیسیاں امن لانے کے بجائے الٹا خطے کے لیے مزید مشکلات اور پیچیدگیاں پیدا کرنے کا باعث بن رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






