ہنگامی صورتحال، شمالی کوریا نے بھی میزائل چلا دیے

جاپانی وزیراعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے جاپان کی جانب میزائل داغے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اس حملے کی تصدیق کی ہے۔ وزیراعظم آفس نے فوری بیان جاری کرتے ہوئے حکام کو طیاروں، بحری جہازوں اور دیگر اثاثوں کی حفاظت یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ بیان میں اداروں کو الرٹ رہنے اور عوام کو حقائق سے باخبر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ حکام صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ عوامی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close