معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اس بار وجہ ان کی ازدواجی زندگی سے جڑا ایک نیا تنازع ہے۔
رجب بٹ نے 2024 میں ایمان فاطمہ سے شادی کی تھی۔ اس شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئیں اور مداحوں نے اس جوڑی کو خوب پسند بھی کیا۔ تاہم شادی کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی اور معاملہ اب طلاق تک جا پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق رجب بٹ کی جانب سے ایمان فاطمہ کو طلاق کے کاغذات بھی بھجوا دیے گئے ہیں، لیکن ایمان فاطمہ کے اہلِ خانہ اس رشتے کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اسی سلسلے میں ایمان فاطمہ کی والدہ رجب بٹ کے قریبی دوستوں سے بھی رابطہ کر رہی ہیں تاکہ وہ رجب کو معاملہ حل کرنے کے لیے قائل کر سکیں۔
حال ہی میں انہوں نے رجب بٹ کے ایک دوست جہانگیر کو بھی وائس میسج بھیجا، تاہم جہانگیر نے اس معاملے کو ٹک ٹاک لائیو سیشن کے دوران پبلک کر دیا اور آڈیو پیغام بھی سنا دیا۔ وائس میسج میں ایمان فاطمہ کی والدہ نہایت عاجزی کے ساتھ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ ایمان اپنے ننھیال اور ددھیال دونوں طرف پہلی اولاد ہے، اس لیے وہ درخواست کرتی ہیں کہ رجب بٹ اس کے ساتھ نرمی سے بات کریں اور اس کے لیے دل میں نرم گوشہ پیدا کریں۔ تاہم جہانگیر نے آڈیو شیئر کرنے کے بعد سخت لہجے میں کہا کہ یہ میاں بیوی کا ذاتی معاملہ ہے اور انہیں اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بات کرنی ہے تو رجب بٹ کے والدین سے کی جائے۔
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے جہانگیر کے رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کسی خاتون کا نجی پیغام اس طرح لائیو سیشن میں شیئر کرنا نامناسب عمل ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






