تہران: ایرانی صدر کے بیٹے یوسف پزشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہو گئے ہیں۔
یوسف پزشکیان نے اپنے ٹیلی گرام پیغام میں بتایا کہ اس خبر کے بعد انہوں نے اپنے ایسے دوستوں سے رابطہ کیا جن کے متعلقہ حلقوں میں روابط ہیں۔ ان دوستوں نے بعد ازاں تصدیق کی کہ “الحمدللہ مجتبیٰ خامنہ ای محفوظ اور خیریت سے ہیں۔”
تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ مجتبیٰ خامنہ ای کو کس قسم کے خطرے کا سامنا تھا یا یہ اطلاع کس ذریعے سے ملی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






