بارشیں اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری

قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں آنے والے دنوں میں بارش اور موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 9 سے 12 مارچ کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ خطہ پوٹھوہار بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور میانوالی میں آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار کے بالائی علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 9 سے 11 مارچ کے دوران آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، پشاور، صوابی اور گردونواح شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 11 مارچ تک چند مقامات پر ہلکی بارش اور موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ استور، گلگت، اسکردو، دیامر، غذر، ہنزہ، نگر، مظفرآباد، نیلم، ہٹیاں بالا، باغ، حویلی اور پونچھ کے علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close