پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے کے بالائی علاقوں میں بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق پوٹھوہار ریجن، مری گلیات اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 9 سے 11 مارچ کے دوران شمالی علاقہ جات میں بھی بارش کا امکان ہے۔
ادھر آنے والے دنوں میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق میدانی علاقوں میں معمول سے 3 سے 4 ڈگری تک درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





