عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایشیائی اسٹاک مارکیٹیں بھی خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے اثرات کے باعث مندی کا شکار ہیں۔
جاپان کا نکئی 225 6.93 فیصد کی کمی کے ساتھ 51,765 پر بند ہوا، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 2.56 فیصد گر کر 25,097 رہا، کوریا کا کاسپی انڈیکس 8.16 فیصد کمی کے ساتھ 5,129 تک پہنچ گیا۔ انڈونیشیا کمپوزٹ 3.36 فیصد کی کمی کے ساتھ 7,330 رہا۔ بمبئی کا سینسیکس 2.70 فیصد گر کر 76,790 پر بند ہوا۔
امریکی کروڈ آئل کی قیمت 24.20 ڈالر کے اضافے کے بعد 115.10 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ لندن برینٹ آئل 23.66 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 116.35 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، جس کے اثرات پاکستان میں ایندھن کی قیمتوں پر براہ راست پڑیں گے اور عوام کی روزمرہ زندگی پر دباؤ مزید بڑھ جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






