چین کی جانب سے جنگ رکوانے کیلئے ثالثی کی کوششیں شروع

ریاض: مشرق وسطیٰ کے لیے چین کے خصوصی ایلچی ژائی جن نے اسرائیل اور امریکہ کی ایران کے خلاف جاری جنگ میں ثالثی کے لیے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیجنگ خلیجی خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے ریاض کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

ژائی نے چین کو سعودی عرب کا اچھا دوست اور شراکت دار قرار دیا ہے۔ وہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

پیر کے روز شہزادہ فیصل کے ساتھ ملاقات میں ژائی نے خطے میں جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ خلیجی ریاستوں کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ شہریوں اور غیر فوجی اہداف پر کسی بھی حملے کی مذمت کی جانی چاہیے۔

ژائی نے بیجنگ کے اس مطالبے کو بھی دہرایا کہ فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close