خطے میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
امریکی کروڈ آئل 90.90 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت میں 12.21 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ دوسری جانب برطانوی برینٹ آئل 92.69 ڈالر فی بیرل میں فروخت جاری ہے، برطانوی برینٹ آئل کی قیمتوں میں 8.52 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کویت نے امریکا، اسرائیل اور ایران جنگ کے تناظر میں تیل کی پیداوار میں احتیاطاً نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیج میں جاری کشیدگی اور ایرانی دھمکیوں کے پیش نظر کویت نے اپنی تیل کی پیداوار اور ریفائننگ میں احتیاطاً کمی کر دی ہے ۔
کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جنگی حالات کے بہتر ہونے پر تیل کی پیداوار کو فوری طور پر بحال کر دیا جائے گا ۔
دوسری جانب ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر فضائی حملوں کے بعد قطر نے گیس کی سپلائی روک دی ہے جبکہ دیگر عرب ممالک نے بھی پیٹرول کی ترسیل کو بہت محدود کر دیا ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے بحران کے باعث امریکی بینچ مارک آئل 90 ڈالر فی بیرل کی سطح کو عبور کر گیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






