پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واٹس ایپ ہیکنگ روکنے کے لیے نیا سکیورٹی نظام تیار کر لیا ہے۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق واٹس ایپ صارفین کی حفاظت کے لیے ’’میٹا او ٹی پی‘‘ کے نام سے ڈبل او ٹی پی سکیورٹی فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس نئے نظام کے تحت اگر پہلا او ٹی پی ہیکرز تک پہنچ جائے تو تین منٹ بعد خودکار طور پر دوسرا او ٹی پی جاری ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈبل او ٹی پی فیچر سے آن لائن فراڈ کے واقعات میں کمی متوقع ہے اور صارفین کو او ٹی پی لیک ہونے کی صورت میں اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے کا نیا آپشن بھی فراہم کیا جائے گا۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق اس نئے سکیورٹی فیچر کے آغاز کے حوالے سے میٹا کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور اسے ابتدائی طور پر پاکستان میں متعارف کرایا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






