خامنہ ای نے محفوظ مقام پر جانے سے انکار کیوں کیا؟ تازہ انکشاف سامنے آگیا

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی رہنما کے بھارت میں نمائندے ڈاکٹر عبدالماجد حکیم الٰہی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سکیورٹی حکام نے کئی بار آیت اللہ خامنہ ای کو محفوظ مقام یا کسی دوسرے شہر منتقل ہونے کا مشورہ دیا تھا، تاہم انہوں نے اس سے انکار کر دیا تھا۔

ڈاکٹر عبدالماجد کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کا مؤقف تھا کہ پہلے پوری ایرانی قوم کو کسی دوسرے شہر منتقل کیا جائے، پھر وہ خود منتقل ہوں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ پہلے عوام کو زیر زمین بنکر میں منتقل کیا جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حملے کے وقت خامنہ ای اپنے گھر کے دفتر میں موجود تھے جب میزائل حملہ ہوا۔ ان کے مطابق اس حملے میں خامنہ ای کی اہلیہ، بہو اور پوتا بھی شہید ہوئے۔ ان دعوؤں کے بعد ایران میں سوگ کی فضا برقرار ہے جبکہ خطے کی مجموعی صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close