کابل میں طالبان وزارت دفاع کی عمارت کے اندر جھڑپوں کی اطلاعات

افغان دارالحکومت کابل میں طالبان وزارت دفاع کی عمارت کے اندر مبینہ طور پر اندرونی جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں

غیر ملکی میڈیا ادارے آماج نیوز کے مطابق پاکستان کے آپریشن ضرب للحق کے دوران جاری فضائی حملوں کے پس منظر میں وزارت دفاع کے احاطے میں فائرنگ اور کشیدگی دیکھی گئی، تاہم جھڑپوں کی وجوہات، ملوث گروہوں اور ممکنہ جانی نقصان سے متعلق تفصیلات تاحال واضح نہیں ہو سکیں اور حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ مؤقف بھی سامنے نہیں آیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صورتحال اب بھی ابھرتی ہوئی ہے اور مزید معلومات کے لیے حالات پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close