ایران نے ایران اور امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر خطے پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کے اثرات وسیع پیمانے پر پھیل سکتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکا اور دیگر مخالف فریقین کا نام لیے بغیر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ جنگ صرف دو ممالک تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے مخالفین کو مبینہ بارہ روزہ کشیدگی میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اب افراتفری اور بدامنی پھیلا کر نئے فوجی آپریشن کے لیے ماحول بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مخالفین جنگ شروع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن اسے اپنے انجام تک پہنچانے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث اس طرح کے بیانات سفارتی دباؤ اور عدم استحکام میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






