پاک بھارت میچ سے متعلق سارو گنگولی کا چونکا دینے والا بیان

بھارت کے سابق کپتان سورو گنگولی نے پاک بھارت مقابلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میچ اب پہلے جیسا “بڑا میچ” محسوس نہیں ہوتا۔

گزشتہ اتوار پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اہم میچ کھیلا گیا، جس میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے واضح برتری کے ساتھ شکست دی۔ گنگولی کے بیان نے کرکٹ حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں شائقین سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا پاک بھارت روایتی ٹاکرا واقعی اپنی سنسنی اور تاریخی شدت کھو رہا ہے، یا یہ محض حالیہ نتائج کا اثر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close