اذان پر پابندی عائد

اذان پر پابندی عائد۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارتی شہر ممبئی کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکار نے ممبئی میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پرپابندی عائد کی ہے، یہ پابندی ممبئی ہائیکورٹ کی noise pollution سے متعلق حالیہ ہدایت کے بعد سامنے آئی ہے جسے پولیس نے شہر بھر میں نافذ کردیا ہے۔اس پابندی کے پیش نظر ممبئی میں رہنے والے مسلمان اب لاؤڈ اسپیکر پر اذان سننے سے قاصر ہیں اور وہ ڈیجیٹل اذان ایپ کے ذریعے متبادل تلاش کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ممبئی کے پولیس کمشنر دیون بھارتی نے بتایا کہ پولیس افسران نے تمام مذہبی مقامات سے پبلک ایڈریس سسٹم کو ہٹانے کا آپریشن کامیابی سے مکمل کیا جس نے ممبئی کو ’لاؤڈ اسپیکر سے اور شور سے پاک شہربنادیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے کسی ایک کمیونٹی کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔دوسری جانب 5 مسلم مذہبی اداروں نے ممبئی ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی جس میں لاؤڈ اسپیکر کو ہٹانے کے طریقے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close