جڑواں شہروں میں جل تھل، آج کہاں کہاں مینہ برسے گا؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام آباد و راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں بارش کا سلسلہ صبح سے وقفے وقفے سے جاری ہے، اب تک 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ درجۂ حرارت میں بھی کمی آگئی ہے۔شمس آباد میں 54، سیدپور میں 52، بوکرہ میں 64 اور پیرودھائی میں 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہٗ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔واسا کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں عملہ اور مشینری کے ساتھ موجود ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں