عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

27 جون کو عام تعطیل کا اعلان ہو گیا

ابوظہبی (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسلامی نئے سال (ہجری سال نو) کے موقع پر جمعہ، 27 جون 2025 کو سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق یہ تعطیل سرکاری ملازمین کے لیے ہوگی، جس کا مطلب ہے کہ انہیں تین دن کا طویل ویک اینڈ (جمعہ، ہفتہ اور اتوار) نصیب ہوگا، جب کہ کام کا آغاز دوبارہ پیر، 30 جون سے ہوگا۔
اگرچہ یہ اعلان صرف سرکاری شعبے کے لیے کیا گیا ہے، تاہم متوقع ہے کہ نجی شعبہ بھی اسی تاریخ کو چھٹی دے گا، جیسا کہ اکثر یو اے ای کے عوامی تعطیلات کے کیلنڈر میں ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close