فرانسیسی صدر کو انکی اہلیہ نے تھپڑ ماردیا، ویڈیو منظر عام پر آگئی

فرانسیسی صدر کو انکی اہلیہ نے تھپڑ ماردیا، ویڈیو منظر عام پر آگئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فرانسیسی صدر ایمانول میکرون کو ان کی اہلیہ کی جانب سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون ویتنام کے دورے پر موجود ہیں، وہ جب جہاز سے اترنے ہی والے تھے کہ اس لمحے صدر میکرون کو ان کی اہلیہ کی جانب سے تھپڑ مارا گیا اور یہ لمحہ کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بعد ازاں جہاز سے اترتے ہوئے صدر میکرون نے بازو آگے بڑھایا تو ان کی اہلیہ نے ان کا بازو بھی نہ تھاما۔

رپورٹ کے مطابق فرانسیسی حکام نے پہلے واقعے کی تردید کی لیکن پھر اسے مذاق میں کی گئی حرکت قرار دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close