جنگ میں ناقص کارکردگی، وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام آباد،: مودی حکومت کی بڑی اتحادی شیو سینا پارٹی نے بھارتی وزیراعظم کے سب سے بڑے حلیف وزیر داخلہ امیت شاہ کا پاکستان کے خلاف جنگ میں ناقص کارکردگی پر فوری استعفی اور فوری طور پر کل جماعتی کانفرنس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شیوسینا کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو اب وزارت عظمی پر رہنے کا حق حاصل نہیں رہا۔ دہلی اور گجرات کے ارب پتیوں کی جائیدادیں پاکستان کے میزائلوں سے بچانے کیلئے مودی نے امریکا کے پاؤں پکڑے۔ شیوسینا نے جس کی مسلمان اور پاکستان دشمنی مسلم الثبوت ہے دعویٰ کیاہے کہ مودی نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے لئے امریکا سے اس وقت درخواست کی جب اسے علم ہوا کہ پاکستان کے میزائل نئی دہلی کے بعد اب گجرات /احمد آباد کو ہدف بنائیں گے جو مودی کا حلقہ انتخاب اور اس کی ریاست ہے۔
بھارت میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے پوری صورتحال پر غور کے لئے پوری حزب اختلاف کی طرف سے پارلیمنٹ کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے اور اس مقصد کے لئے انہوں نے مودی کو خط ارسال کردیا ہے۔ بھارتی دارالحکومت کے حد درجہ قابل اعتماد ذرائع نے جنگ/دی نیوز کو بتایا ہے کہ پورے بھارت میں پاکستان کے ساتھ لڑائی میں جنگ بندی کی دھائی دینے اور پورے ملک کو پاکستانی حملوں کے سامنے عریاں کرکے رکھ دینے پر وضاحتیں دینے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے بعض حلقے اس بات پر اعتراض کررہے ہیں کہ ایک طرف کامیابیوں کے دعوے کئے جارہے تھے ۔
دوسری جانب مودی حکومت نے امریکا سے جاکرمنت سماجت کرکے مداخلت کرائی اور صدر ٹرمپ کی ایک ٹویٹ پر ہی بھارت ڈھیر ہوگیا اور اس نے جنگ بندی قبول کرنے میں تاخیرنہیں کی۔ شیوسینا کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو اب وزارت عظمی پر رہنے کا حق حاصل نہیں رہا ان کا کہنا ہے کہ مودی نے ہمارے جوانوں کے حوصلہ زمین بوس کردیئے ہیں جو کراچی اور لاہور تک کو اپنا نشانہ بناسکتے تھے ممبئی سے تعلق رکھنے والے اس کے رہنما نے کہا کہ ہریانہ میں پاکستان سے آئے میزائل گرے تو پھر دھمکی ملی کہ اب وہ مودی کی ریاست گجرات اور دہلی کو نشانہ بنائیں گے تو یہاں ارب پتیوں کی جائیدادوں اور مفادات کو تحفظ دینے کی خاطر جنگ بندی کے لئے امریکا کے پاؤں پکڑے گئے۔ شیوسینا کے رہنما نے اسے غداری قرار دیا ہے جو ارب پتیوں کے مفادات کی حفاظت کے لئے کی گئی ہے اس کا کہنا ہے کہ سرینگر میں ہورہے دھماکے ر وکنے میں وزیرداخلہ امیت شاہ ناکام رہا ہے اس سے استعفی فوری طور پر لیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں