اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے چند میدانی علاقوں میں کہرا پڑنے کی بھی توقع ہے۔
کراچی
دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آنے کا امکان ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں سردی برقرار، برفباری سے موسم مزید سرد، پارہ منفی 11 تک گرگیامحکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں کراچی میں آج وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
خیبرپختونخوا
ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔پشاور، نوشہرہ ، مردان ، چارسدہ ، صوابی اور ڈی آئی خان میں دھند چھائی رہے گی، صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند پڑے گی۔ملک بھر میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ، کراچی میں پارہ 10 ڈگری تک پہنچ گیامحکمہ موسمیات کے مطابق پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں