کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں سمیت کئی تارکین وطن ہلاک و لاپتہ

یونان کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک اور کئی لاپتا ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے کو یونان کےجنوبی جزیرے کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، یونانی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوئے، 40 افراد لاپتا ہیں جبکہ 39 کو بچا لیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کشتی میں زیادہ تر پاکستانی تھے ،کشتی کے لاپتا مسافروں کی تلاش کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جو واقعےکی تحقیقات کر کے 5 روزمیں رپورٹ وزیرداخلہ کو دے گی۔محسن نقوی نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ جرم ہے، مافیاکئی گھر اجاڑ چکا، انسانی اسمگلنگ مافیا کے خلاف ایف آئی اے ملک گیر کارروائیاں کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں