واشنگٹن: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریت کا پیدائشی حق ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ 20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے بعد قانون میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کریں گے۔ جن میں پیدائشی امریکی شہریت کا خاتمہ بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں موجود تمام غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے اور پیدائشی شہریت ختم کرنے سمیت انتخابی مہم میں کیے گئے تمام وعدوں کو فوری پورا کرنا ہو گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم امریکی آئین میں درج پیدائشی شہریت کو ختم کریں گے۔ اگر ہم انتظامی کارروائی کے ذریعے ایسا کر سکتے ہیں تو اس پر جلد عمل کریں گے۔امریکی نومنتخب صدر سے سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی مدت کے دوران اگلے 4 سالوں میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو ملک بدر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تو ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دیا کہ ایسا کرنا پڑے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں