سعودی عرب کا تارکین وطن کیلئے بڑی رعایت کا اعلان

ریاض(پی این آئی ) سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے کفیل سے بھاگے تارکین وطن کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اپنی ملازمتیں چھوڑ کر بھاگنے والے افراد کو آن لائن پلیٹ فارم قوا Qiwa پر اپنی حیثیت (اسٹیٹس)درست کرنے کے لیے 60 روز کا وقت دےدیا. جو افراد کفیل کے پاس موجود نہیں ہیں وہ یکم دسمبر سے 29 جنوری 2025 تک دیگر آجر (کفیل) کے ساتھ نئی نوکری کرسکتے ہیں ” قوا“ پلیٹ فارم پرانے کفیل سے پریشان کارکنوں کو موقع فراہم کرتا ہے مہم کا مقصد غیرملکی کارکنوں کو نئی ملازمت کی سہولت فراہم کرتا تاکہ انکی معلومات کو اپ ڈیٹ کیا جا سکے.

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مہم سے مستحکم اور حوصلہ افزا ماحول کو فروغ دیتے ہوئے آجروں اور ملازمین دونوں کے حقوق کو تحفظ کرنا ہے سعودی وزارت برائے انسانی وسائل نے حال ہی میں ایک بیان جاری کیا جس میں غیر ملکی کارکنوں کے لیے سروس سے متعلق وضاحت کی گئی ہے. Qiwa پلیٹ فارم اب کارکنوں کو تنخواہ کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے جو ان کی موجودہ ملازمت کی تفصیلات دکھاتا ہے جو کہ نئی ملازمتوں کے لیے درخواست دیتے وقت مفید ہو سکتا ہے وزارت نے تبدیلیاں کی ہیں تاکہ کارکنوں کو قوا پلیٹ فارم کے ذریعے آسانی سے نئی ملازمت پر جانے کی اجازت دی جا سکیں جو کارکنان مہم کا حصہ ہیں انہیں ٹیکسٹ میسیجز موصول ہوں گے جس میں بتایا جائے گا کہ انہیں اپنے کام کو کس طرح درست کرنا ہے.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں