لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک تاہم مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع
میں موسم خشک لیکن پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، گجرات، سیالکوٹ اورنارووال میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی ہے، لاہور، قصور، اوکاڑہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، شیخوپورہ، ساہیوال،
فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، لیہ، بھکر، خانیوال، خانپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں رات کے اوقات میں سموگ اور شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔معلوم ہوا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے جب کہ چترال، دیر، سوات اورکوہستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ
ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے، کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقاما ت پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں