خیبرپختونخوا کے اساتذہ کو احتجاج پر کس نے اُکسایا؟ بڑا انکشاف

پشاور(پی این آئی)خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم فیصل ترکئی کی اساتذہ کے احتجاج پر صوبائی اسمبلی کے ارکان سے گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں وزیر تعلیم کا کہنا تھاکہ اساتذہ کوکہا وفاق کے ذمے ہمارے پیسے ہیں، مل کر احتجاج کرتے ہیں، پروموشن چاہیے تو صوبےکے حقوق کیلئے ساتھ آواز اٹھائیں۔ان کا کہنا تھاکہ وفاق نے ہمارے پیسے روک رکھے ہیں، ہمیں شوق تونہیں کہ ہمارے پاس پیسے ہوں اور کام نہ کر رہے ہوں۔دوسری جانب اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو میں صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی کا کہناتھاکہ اساتذہ کی اپ گریڈیشن سےمتعلق میرابیان سیاق وسباق سےہٹ کرپیش کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے کہنے کا مقصد تھا وفاق سے صوبے کا حق لینے میں اساتذہ ہماراساتھ دیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خیبر پختونخوا کے اساتذہ نے رواں ماہ کے آغاز میں احتجاج کا اعلان کیا تھا اور 6 روز تک دھرنا دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں