اتوار بازار میں بڑا حملہ

سری نگر (پی این آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت میں نامعلوم افراد گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے جس میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ پر ایمبولینسوں کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے، 12 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے 7 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، نومنتخب وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے گرنیڈ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔ادھر جموں و کشمیر کے گورنر لیفٹیننٹ منوج سنہا نے پولیس کے اعلیٰ افسران اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کو حملے کا بھرپور جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں