دبئی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات کا شمار بھی ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں روز گار کی تلاش کیلئے غیرملکی بھی پہنچتے ہیں ، ایسے میں بے روزگاروں کیلئے اچھی خبرآگئی ہے کہ دبئی کو اگلے 6 سالوں میں ایک لاکھ 85 ہزار نئے ملازمین کی ضرورت ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2030 تک دبئی ائیرپورٹ ایک لاکھ 85 ہزار کو نوکریاں فراہم کرے گا۔ جیونیوز کے مطابق خبر رساں ادارے کا بتانا ہے کہ نئی نوکریوں کی فراہمی کے بعد دبئی ائیرپورٹ سے وابستہ ملازمین کی تعداد 8 لاکھ سے زائد ہوجائے گی۔ادھر دبئی کا المتکوم ائیرپورٹ تیزی سے مزید ائیرلائنز کو خوش آمدید کہنے کو تیار ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں