ٹوکیو (پی این آئی) جاپان میں ایوان زیریں کوتحلیل کردیا گیااورساتھ ہی عام انتخابات کیلیےتاریخ کااعلان بھی کردیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاپان کے وزیرِ اعظم نے پارلیمنٹ کا ایوان زیریں تحلیل کردیا اور اب 27 اکتوبر کو عام انتخابات ہوں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم شیگیرو ایشیبا نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کو تحلیل کردیا ہے۔انہوں نے حال ہی میں وزیرِ اعظم کا عہدہ سنبھالا ہے۔
اس سے قبل عوام کی جانب سے حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (LDP) کے سیاستدانوں کے فنڈنگ سکینڈلز پر عدم اعتماد کے باعث فومیو کیشیدا نے 3 سالہ وزارتِ عظمیٰ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں