بڑی پابندی ختم کردی گئی

تہران(پی این آئی) ایران نے ملک میں فضائی سفر پر عائد پابندی ختم کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے صورتحال معمول پر آنے کے بعد فضائی سفر پر عائد پابندیوں کو ختم کردیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی سفر کے لیے ماحول کو محفوظ قرار دیا ہے جس کے بعد سفری پابندیوں کو ختم کیا گیا ہے۔اس سے قبل ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہا تھا کہ تمام پروازیں پیر کی رات 9 بجے تک منسوخ کردی گئی ہیں۔

تاہم صورتحال سازگار ہونے اور فضائی سفر محفوظ ہونے کی یقین دہانی کے بعد سول ایوی ایشن نے پابندیاں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام سفری پابندیاں ختم کرنے کے بعد ائیرلائنز اب اپنے آپریشنز شروع کرسکتی ہیں۔اس سے قبل ایران میں وجہ بتائے بغیر ائیرلائنز کو آپریشنز روکنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے تاہم میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد فلائٹ آپریشنز بند کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں