اسلام آباد(پی این آئی)بنگلادیش میں لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی بنگلادیش میں مون سون سیزن کے تحت شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے نتیجے میں کاکس بازار کے سرحدی ضلع میں 2 الگ الگ مقامات پر مٹی کے تودے گرے جس کے نتیجے میں 3 روہنگیا مہاجرین سمیت کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔موسمی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مقامی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کاکس بازار میں جمعرات کی صبح 6 بجے سے جمعہ کی صبح 6 بجے تک 378 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو مون سون سیزن کی اب تک کی سب سے زیادہ بارش ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کاکس بازار میں دنیا کی سب سے بڑی پناہ گزینوں کی بستی آباد ہے جہاں 10 لاکھ سے زیادہ روہنگیا مہاجرین کیمپوں میں رہتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں